نصیر آباد،شہر بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے حفاظتی اسپرے کیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2020 17:53

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) ڈیرہ مراد جمالی میں انجمن تاجران نصیر آباد کے زیر اہتمام شہر بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے حفاظتی اسپرے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر انجمن تاجران کے زیر نگرانی میں ڈیرہ مراد جمالی شہر میں قائم دکانوں،مارکیٹس،شاپنگ سینٹر سمیت تجارتی مراکز میں کرونا وائرس سے بچاو کے اسپرے کیا گیا شہر کے سب دکانوں میں کرونا وائرس بچاو کے اسپرے کیا گیا انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ، میڈیکل یونین کے صدر محمد عارف مگسی، جنرل سیکرٹری رمیش کمار ،ہول سیل یونین کے صدر میر جان مینگل ،نائب صدر علی محمد بوھڑ، جنرل سیکرٹری ہرپال داس، موٹر سائیکل شورم کے صدر حاجی عبدالنبی مغیری ،جیلانی مارکیٹ کے صدر عبدالشکور بنگلزئی، لیاقت علی چکھڑا ،غلام حیدر منجھو،محمد اسلم جتک سمیت دیگر کی نگرانی میں بازار میں اسپرے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجروں نے بتایا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کیلئے سب سے ضروری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیرکو اختیار کریں دنیا میں ابھی تک اس موذی وائرس کا علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے مگر احتیاط علاج سے بہتر ہے، ہمیں احتیاط اپناتے ہوئے اپنی اوردیگر زندگیاں محفوظ بنانی ہیں اب اس مشکل حالات میں ملکر ہم سب کو عوام کے وسیع ترمفادات میں کام کرنے کی اشدضرورت ہے۔