پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق پہلے مریض کو ڈیل کرنے میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف

سادات خان کے اسپتال کے قرنطینہ میں رہنے سے انکار کے بعد گھر جانے دیا گیا،عمرہ سے واپسی پر کی گئی دعوت کے اہتمام میں لوگوں نے نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ گلے ملکر عمرہ کی مبارکباد دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 مارچ 2020 12:15

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق پہلے مریض کو ڈیل کرنے میں مجرمانہ ..
مردان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مارچ 2020ء) کورونا وائرس سے مرنے والے مریض کو ڈیل کرنے میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والے پہلے مریض کو ڈیل کرنے میں محکمہ صحت اور انتظامیہ نے تمام علامات کے باوجود غفلت کا مظاہرہ کیا۔کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مردان کی یونین کونسل منگاہ کے رہائشی مریض 50 سالہ سادات خان اسپتال کے قرنطینہ میں رہنے سے انکار کیا اور مریض کے اصرار پر اسے گھر جانے دیا گیا۔

سادات خان جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 9 مارچ کو پشاور ائیرپورٹ پر اترا۔جہاز میں سادات خان کے ساتھ دو دوست بھی ہمسفر تھے اور ن کے گھر واپس آنے پر گھر والوں نے دوست احباب اور رشتہ داروں کے لیے دعوت کا اہتمام کیا۔دعوت میں گاؤں بھر کے لوگوں نے شرکت کی،جنہوں نے نہ صرف سادات خان سے ہاتھ ملایا بلکہ گلے ملکر عمرہ کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

سادات خان کے دوست عالمزیب کے مطابق انہیں کسی ائیرپورٹ پر چیک نہیں کیا گیا۔

مرحوم کی موت کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ہوش اڑ گئے،اب سادات خان کی رہائشی یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کر کے آمدو رفت پر پابندی لگا دی گئی۔مرحوم شخص کے خاندان کے تمام افراد کے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ٹیسٹ اور سکریننگ جاری ہے۔ مردان کے علاقے منگا میں کورونا وائر س سے متاثرہ شخص کی ہلاک کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ھا ۔ جاں بحق ہونے والا 50 سالہ سعادت خان 7مارچ کو سعودی عرب سے آیا تھا ۔

مردان واپسی پر میڈیکل کمپلکس آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے منگا کے علاقے کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ کسی شخص کو باہر آنے یا علاقے میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پابندی علاقے کی بہتری کیلئے لگائی گئی۔۔ دوسری جانب ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 460 تک جا پہنچی ہے۔