ْکشمور، ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق، 5 افراد زخمی

ہفتہ 21 مارچ 2020 13:45

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) کشمور انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، ڈکہن بنگلو کے مقام پر ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق، 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاںبحق ہونے والوں میں رضا محمد شیخ، بگن شیخم فضل الرحمان اور مسمات ظہرہ شیخ شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں مریمم ایاز احمدم ظفر حسین اور حرمت خاتون شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیئے کشمور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کشمور پولیس کے مطابق حادثے جاںبحق اور زخمی افراد شیخ قبائل کے لوگ تھے جو گھوٹکی سے کندہ کوٹ شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔