Live Updates

مریم نواز کاخواجہ برادران کو ٹیلی فون رہائی پر مبارکباد دی

ہفتہ 21 مارچ 2020 18:28

مریم نواز کاخواجہ برادران کو ٹیلی فون رہائی پر مبارکباد دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سینئرلیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو ٹیلی فون کر کے رہائی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹا کیس بنا کر آپ کو گرفتار کیاگیا،آپ مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں۔جھوٹے الزام پر آپ نے بڑے صبر وااستقامت سے جیل کاٹی،ایسے رہنما پارٹی کی شان ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں آپ سے ملنے آپکے گھر آئوں گی۔ خواجہ صاحب آپ کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاط بھی کریں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات