Live Updates

پیپلزپارٹی نے ملک کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا

کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل لاک ڈاؤن ہے، ہر گھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلہ مشکل بنا رہی ہے، شہریوں کو چاہیے کہ خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کیلئے گھروں پر رہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مارچ 2020 21:31

پیپلزپارٹی نے ملک کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2020ء) پیپلزپارٹی نے ملک کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل لاک ڈاؤن ہے، ہردن اور گھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلہ مشکل بنا رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ہم کیا کریں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کب کریں گے؟ ہمیں دیگر ملکوں کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

شہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کیلئے گھروں پر رہیں۔ حکومت کے لاک ڈاؤن کی تیاری تک عوام گھروں پر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے کیلئے پرامید اور بدترین کیلئے تیار رہنا ہے۔ کیونکہ ہمارا صحت کا نظام بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

صوبوں کو لوگوں کے زیادہ ٹیسٹ کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی مدد چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جانا ہوگا۔

مزید تاخیر وبائی آفت کا مقابلہ مشکل بنا رہی ہے۔ اس سے قبل ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس کے حکومتی انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا ۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔ شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، آج رات ساڑھے 9بجے لندن سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 5بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات