برطانیہ، ہسپتالوں میں نرسوں کے لیے پلاسٹک کا لباس پہننا ضروری قرار

اتوار 22 مارچ 2020 21:15

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) برطانیہ کی حکومت نے کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کیلئے ملک بھر کے ہسپتالوں میں نرسوں کے تحفظ کے لیے انہیں پلاسٹک کے حفاظتی لباس پہننا ضروری قرار دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے اپنے ہسپتالوں میں اس مشکل وقت میں اپنے فرائض سر انجام دینے والی نرسوں کو کورونا وائرس کے باعث حفاظتی لباس پہننے کو ضروری قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے نارتھ وک ہسپتال میں گذشتہ روز ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نرسوں کو حفاظتی لباس فراہم کر دیئے گئے ہیں جنہیں پہننا ضروری قرار دے دیا گیا ہے، جس سے پورے جسم ، سروں اور پیروں کو بھی ڈھانپا گیا ہے۔واضح رہے کہ کو رونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بر طانیہ کے ہسپتالوں پر بڑھتے ہوئے مریضوں کے رش سے نمٹنے کے لیے ہزاروں ریٹائرڈ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :