میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی

منگل 24 مارچ 2020 11:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ و خاتون اول میلانیا ٹرمپ میں وکورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور ان میںکورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔ وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری سٹیفنی گریشم نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا ایک ہی روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو منفی آیا ۔