راولپنڈی، شیخ رشید کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت18اپریل تک ملتوی

منگل 24 مارچ 2020 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد عارف خان نیازی نے کوروناوائر س کے متعلق جاری ہونیو الے نو ٹیفکیشن کے باعث سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کی جانب سے دائر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 18اپریل تک ملتوی کر دی ہے دعویٰ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید احمد نے عوامی اجتماعات میں ان کے خلاف ایسے بیان دیئے جس سے ان کی شخصی اور سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہی

متعلقہ عنوان :