کورونا وائرس حفاظتی سپرے کی نگرانی میں مختلف عوامی و سرکاری مقامات پر سپرے جاری ، چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ

منگل 24 مارچ 2020 22:35

کوئٹہ - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن طارق جاوید مینگل اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ کے ہدایات کے مطابق انچارج کورونا وائرس حفاظتی سپرے کی نگرانی میں مختلف عوامی و سرکاری مقامات پر سپرے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوایس ایس پی سیکیورٹی دفتر، بجلی گھر تھانہ، جناح ٹاون تھانہ، تھانہ صدر، تھانہ بروری، تھانہ خروٹ آباد، تھانہ ائیرپورٹ، تھانہ زرغون آباد، دفتر ایس ایچ او سی آئی اے پولیس لائن، تھانہ قائد آباد، تھانہ سٹی، تھانہ سول لائن، تھانہ گوالمنڈی، تھانہ انڈسٹریل زون و دیگر مقامات پر کورونا وائرس حفاظتی سپرے مکمل کر لیا گیا۔