روسی جزیرہ پر 7.5 شدت کا زلزلہ

بدھ 25 مارچ 2020 23:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) روس کے جزیرہ کورل میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر شدت 7.5ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو مقامی وقت دن ایک بج کر49 منٹ پر روسی جزیرہ کے قصبہ سیورو کورلسک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ کا مرکز زیر زمین56.65 کلومیٹر تھا،فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :