کروناوائرس سے ڈرنے کی بجائے ہمیں مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، کوروناوائرس کو مکمّل شکست دینے کیلئے عوام تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں،

حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کریں ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کی اے پی پی سے بات چیت

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

کوئٹہ - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ کروناوائرس سے ڈرنے کی بجائے ہمیں مل جل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، کوروناوائرس انتہائی اہم اور حساس نوعیت کا مسئلہ ہے اور اسکا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے تاہم کوروناوائرس کو مکمّل شکست دینے کیلئے عوام تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں اور حکومتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات میں بھرپور تعاون فراہم کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی اور کاروباری مراکز کی بندش کے باعث تمام محنت کش طبقہ اس وقت کئی مشکلات سے دوچار ہے لہٰذا ان کے درپیش مشکلات کو کم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں عوام میں کوروناوائرس کے خلاف اجتماعی احساس کوا جاگر کرنے، عوام کو ڈرانے کی بجائے ممکنہ خطرات سے خبردار کریں