آسٹریلیا، کورونا وائرس کیسزز کی تعداد میں اضافہ، لاک ڈاون کے مزید سخت کر دیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 11:40

سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) آسڑیلوی حکومتی عہداروں نے بدھ کے روز خبر دار کیا ہے کہ سخت معاشرتی فاصلاتی اقدامات کے نفاذکے باوجود کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے ہو رہا ہے جس سے ملک کے انتہائی نگہداشت کے یونٹس بھرنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز نے کورونا وائرس کے پھیلاوہ کو روکنے کے لیے غیر ضروری کاروبارکو بند کرنے کے ساتھ سیلف آیسولیشن کو یقینی بنانے کے لیے بھاری جرمانے عائد کر دئیے ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بدھ کو نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مزید غیر ضروری کاروباربند ہو جائیں گے جس سے ملک یورپ کے کچھ حصوںمیں لاگوکیے جانے والے لاک ڈاون کے قریب ترہوجائے گا۔نئی پابندیوں کے تحت شادی کی تقریبات میںشامل ہونے والے افراد کی تعداد 5 تک محدود کردی گئی اور جنازے میں10 افراد شرکت کر سکے گئے۔ آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 250تک پہنچ گئی ہے۔