کورونا وائرس کو چھپانا نہیں ، رپورٹ کر کے علاج کروانا ہے، حناء خواجہ بیات

جمعرات 26 مارچ 2020 12:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) اداکارہ حناء خواجہ بیات نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو چھپانا نہیں بلکہ رپورٹ کر کے علاج کروانا ہے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

(جاری ہے)

وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ خاموشی اورکہیں جانا نہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے ساتھ اس ماحول اورچرند پرند کی بھی حفاظت کرنی ہے، اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو اس کا علاج کروانا ہے، آج کل اگر کوئی کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو عموماً کسی کو بتاتا نہیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کرنا کیونکہ ہم نے اس وائرس کو شکست دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :