ہنگری میں تعینات برطانوی سفارت کار مبینہ طور پر کورونا وائرس سے ہلاک
یقین کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سفارت کار کی موت عالمی وبا سے ہی ہوئی.برطانوی وزارت خارجہ
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 مارچ 2020
13:16
(جاری ہے)
برطانوی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے سفارت کار کو کوئی اور بیماری بھی نہیں تھی، تاہم ان میں گزشتہ کچھ دن سے کورونا وائرس کی علامات دیکھی گئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تھا رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا یا نہیں، تاہم بتایا گیا کہ ان میں عالمی وبا کی کچھ علامات پائی گئی تھیں.دی گارجین کے مطابق ہلاک ہونے والے 37 سالہ سفارت کار حال ہی میں میکسیکو کے دورے سے واپس آئے تھے جس کے بعد ان کی طبعیت کچھ خراب تھی اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کرنے سمیت علاج کی غرض سے ہسپتال کا دورہ بھی کیا تھا.رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے سفارت کار نے اپنے دوستوں کو واٹس ایپ پر کورونا وائرس کی علامات سے آگاہ کیا تھا تاہم اس بات کی مکمل تصدیق نہیں ہوئی کہ ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہی ہوئی.اسٹیون ڈک نے 2008 میں محض 25 سال کی عمر میں برطانوی وزارت خارجہ میں نوکری کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے سعودی عرب سمیت افغانستان میں بھی سفارت کاری کی خدمات سر انجام دی تھیں.اسٹیون ڈک ہنگری میں ڈپٹی سفیر کی خدمات سر انجام دے رہے تھے اور ان کی موت پر برطانوی وزارت خارجہ سمیت بڈاپسٹ میں برطانوی سفارت خانے کے عملے نے بھی افسوس کا اظہار کیا.خیال رہے کہ 26 مارچ کی صبح تک ہنگری میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 260 سے زائد ہوچکی تھی جب کہ برطانیہ میں مریضوں کی تعداد ساڑھے 9 ہزار سے بڑھ چکی تھی.
مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
-
حکومت مالیاتی شعبے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.