انتظامیہ بنیا د ی اشیا ئے خوردو نو ش کے نرخوں کو مقرر ہ سطح پر رکھنے کیلئے متحرک ہے، حسن انعام پراچہ

جمعرات 26 مارچ 2020 13:25

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) ترجما ن و ز یر اعلی پنجا ب و ڈویثرنل چیئرمین وز یر اعلی پنجا ب شکا یا ت سیل حسن انعام پراچہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکو مت حقیقی معنوں میں عوامی حکو مت ہے وفاقی حکو مت کی طرح پنجا ب حکو مت بھی عوا م کو ریلیف پیکج د ے گی صوبہ بھر میں فوڈ چین سپلا ئی سمیت د یگر امور کو ہر صو رت مثالی بنا یاجا ئے گا انتظامیہ بنیا د ی اشیا ئے ضرور یہ اور اشیا ئے خوردو نو ش کے نرخوں کو مقرر ہ سطح پر رکھنے کیلئے متحرک ہے۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوںنے ضلع سرگودہا کے مختلف علاقوں کے دور ہ کے مو قع پر وفودسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ انتظامیہ ذخیر ہ ا ندوزی اور گر ا ں فروشی کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی طور پر کو شاں ہے کور و نا سے بچا ئو کی جنگ میں تمام طبقات متحرک ہیں مخیر حضرات مستحقین کی ضروریا ت پور ی کر نے کیلئے آگے آئیں۔

متعلقہ عنوان :