وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی سرکاری طیارے کے اخراجات کی ادائیگی‘ نیاتنازعہ کھڑا ہوگیا

نیشنل بنک کی رسید کا جو عکس شیئرکیاگیا ہے اس پر رقم کی وصولی کی تاریخ18ستمبر جبکہ ادائیگی کی تاریخ 17ستمبردرج ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 ستمبر 2026 17:04

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی سرکاری طیارے کے اخراجات کی ادائیگی‘ نیاتنازعہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2026 ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی تاہم بنک چالان کی رسید سے ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ اس پر وصولی کی مہرمیں18ستمبر کی تاریخ درج ہے . نجی ٹی وی جیو نیوز نے اپنے ذرائع سے حاصل کردہ نیشنل بنک کی رسید کا جو عکس شیئرکیا ہے اس پر رقم کی وصولی کی تاریخ18ستمبر جبکہ ادائیگی کی تاریخ 17ستمبردرج ہے ‘نیشنل بنک کی کیش ٹرانسفر سلپ کے مطابق رقم بنک آف پنجاب کے ایک اکاﺅنٹ سے اداکی گئی ہے .

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کی ہے ‘سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو واجبات کی ادائیگی کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کیا مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ نے 5 سے 9 ستمبر 2026ءتک پنجاب حکومت کا طیارہ ذاتی غیر ملکی دورے کے لیے استعمال کیا، جیٹ اسٹریم انٹرنیشنل اور پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کی جانب سے طیارے کے اخراجات کے بل موصول ہوئے تھے پنجاب حکومت یا وزیراعلی پنجاب کے ترجمان کی جانب سے ”جیونیوز“پر شیئرکی جانے والی رسید پر ابھی تک کوئی وضاحت نہیں جاری کی گئی.