ِ چوہدری سالک حسین اور ڈاکٹر امجد کی وزیر داخلہ سے ملاقات ،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام، اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے پر گفتگو
جمعرات 17 ستمبر 2026 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینا بھی ناگزیر ہوچکا ہے۔
انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کی بڑی آبادی آج بھی متعدد بنیادی سہولیات سے محروم ہے، دارالحکومت کی اپنی صوبائی اسمبلی ہونی چاہیے، جہاں عوام کے منتخب نمائندے ان کی آواز اٹھائیں، مقامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کریں اور تعمیر و ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔ چوہدری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد نے اسلام آباد سمیت ملک میں مزید صوبوں کے قیام کے لیے پاکستان مسلم لیگ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کروڑوں افراد پر مشتمل صوبوں کا انتظام مثر انداز میں چلانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دور دراز علاقوں کے شہریوں کو معمولی سرکاری امور کے لیے بھی صوبائی دارالحکومتوں کا سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے ان کا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں بیٹھا محکمہ جاتی سربراہ دور افتادہ علاقوں میں اصلاحات کے مثر نفاذ اور عوامی مسائل کی مکمل نگرانی نہیں کرسکتا۔ صوبوں کی تعداد بڑھانے سے انتظامیہ عوام کے قریب آئے گی، وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی اور تمام علاقوں کو یکساں توجہ ملے گی۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے ساتھ اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے کی تجویز شاندار اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہے۔ اسلام آباد کی صوبائی اسمبلی قائم ہونے سے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ملے گا، جو ان کی آواز بنیں گے اور شہری و دیہی علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکیں گے۔ چوہدری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد نے وفاقی دارالحکومت میں سید محسن نقوی کی نگرانی میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسلام آباد کو صوبائی حیثیت ملنے سے تعمیر و ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فعال کر دیا، وسیم عباسی
-
پنجاب کے سرکاری افسران کیلئے اربوں روپے کے لگژری رہائشی اپارٹمنٹس بنانے کی تجویز سامنے آگئی
-
فارم 47 کے بعد پیش خدمت ھے رسید 47، شفیع جان
-
لندن سے واپسی کے دن تمام ایئرپورٹس تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئے، کمرشل فلائٹس کے مسافروں کو مزید رکنا پڑا، مریم نوازشریف
-
عالمی بینک مشن کا بلوچستان میں اے ایس پی آئی آر ای پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ
-
ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی سزائیں معطل، وکلا ایکشن کمیٹی کا خیرمقدم
-
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم ؛ کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیٹرول کی فراہمی شروع
-
راولپنڈی، 200سالہ قدیم ایجوکیشن کمپلیکس پر تنازع، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کے دفاترسیل کردیئے
-
لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہوگا، پرامن احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر
-
بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، وزارت داخلہ کا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ
-
21سے 23ستمبر کے درمیان دن اوررات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا
-
کون بےحس اور بےضمیر لوگ ہیں یہ؟ غریب قوم کا بچہ بچہ ایک وقت کی روٹی کا محتاج ہے، اقرارالحسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.