وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھوٹان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام پر گفتگو

علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک کو انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے، کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، شاہ محمود قریشی

جمعرات 26 مارچ 2020 20:24

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھوٹان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھوٹان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام پر گفتگو کی گئی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عالمی کرونا چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھوٹان کے بروقت اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علاقائی تعاون کے فروغ کیلئے سارک کو انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سارک ممالک کے درمیان مشاورت کے لئے پاکستان "سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے۔بھوٹانی وزیر خارجہ نے کہاکہ بپاکستان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کی کاوش کو سراھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کا اتفاق سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوںنے کہاکہ اس فنڈ کے قاعدو ضوابط سے متعلقہ امور مشاورت سے جلد طے کئے جائیں ،دونوں وزرائے خارجہ نے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔