افغان حکومت اور طالبان کا قیدیوں کی رہائی پر اتفاق، زلمے خلیل زاد

جمعرات 26 مارچ 2020 21:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے خوشخبری سنائی ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کا قیدیوں کی رہائی اکتیس مارچ سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان نے قیدیوں کی رہائی اکتیس مارچ سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے،فریقین کا قیدیوں کی رہائی پر اتفاق مثبت پیش رفت ہے۔زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے سے متعلق دوسرا تکنیکی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا۔