ماہرہ خان نے اپنے ہمسفر کا راز کھول دیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) دوران سفر ہم سب کسی نہ کسی مشغلے میں مصروف رہتے ہیں تاکہ وقت آسانی سے گزر سکے۔ کچھ لوگ گیت سنتے ہیں، کتاب پڑھتے ہیں یا موبائل پر گیمز کھیلتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر بتایا ہے کہ وہ دوران سفر کیا کرتی ہیں اور ہم سفر کیلئے کن چیزوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھ سفر کیلئے بہت ساری اہم چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے لیکن میں موم بتی نہیں چھوڑتی۔ میں کئی سالوں سے دوران سفر موم بتی اپنے ہمراہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :