کورونا، پیرس کے جنوب میں اورلی ہوائی اڈے کو 31مارچ سے کاروباری ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:33

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) پیرس کے جنوب میں واقع اورلی ہوائی اڈے کو کووڈ۔19 کی عالمی وباء کی وجہ سے 31مارچ سے کاروباری ٹریفک کے لئے بند کردیا جائے گا ، یہ بات مینجمنٹ گروپ اے ڈی پی نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ڈی پیرس نے اس فیصلے کی وجہ اورلی اور دارالحکومت کے شمال میں واقع چارلس ڈیگال ہوائی اڈے میں پروازوں کی تعداد میں ’’بڑی اور سخت‘‘ کمی بتائی ہے۔ڈائریکٹر ایڈورڈ آرک رائٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ برس اورلی پر مسافر ٹریفک منفی 92فیصد اور چارلس ڈیگال پر منفی 79فیصد تھی ۔

متعلقہ عنوان :