لندن سٹی ہوائی اڈے پر کورونا کی وجہ سے اپریل کے اختتام تک تمام پروازیں معطل

جمعرات 26 مارچ 2020 22:33

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) برطانیہ کے دارالحکومت کے معاشی ضلع کے قریب واقع لندن سٹی ہوائی اڈے نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اپریل کے اختتام تک تمام پروازیں معطل کردی ہیں ۔ کاروباری مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہوائی اڈے سے تمام کمرشل اور نجی پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا مشکل لیکن ضروری فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا آغاز 25مارچ کی شام سے ہو گا اور توقع ہے کہ یہ اپریل کے اختتام تک جاری رہے گا، ہم اس پر نظررکھیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تیزی سے بدلتی ہوئی اور غیر معمولی صورتحال میں اس وقت ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کیا جانیوالا ایک ذمہ دارانہ فیصلہ ہے ۔ ہوائی اڈے سے سالانہ پانچ ملین سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں جن میں زیادہ تر یورپی منزلوں کی جانب جاتے ہیں اور لندن شہر آنیوالے اور یہاں سے جانیوالے کاروباری صارفین اس میں بہت زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :