کورونا وائرس پوری قوم کے لیے صبر آزما مرحلہ ہے، مل کر موذی وباء کا مقابلہ کرنا ہے،مولانا عبدالکبیر شاکر

جمعرات 26 مارچ 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ کورونا وائرس پوری قوم کے لیے صبر آزما مرحلہ ہے۔ملک کو مل کر موذی وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔رجو ع اللہ ،احتیاطی تدابیر، اور منظم قومی کی حیثیت سے کرونا وائرس سے نجات پانا ہے۔ اللہ کی طاقت و قدرت کے سامنے دنیا کی بڑ ی طاقتوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

اہل ایمان اللہ کی طرف لوٹ آئیں اور تمام انسانوں کے لیے خیر خواہی پیدا کریں۔عوام خو ف زدہ نہ ہوں بلکہ ایک دوسرے کا ساتھ دیکر جوانمردی سے اس وباء کا مقابلہ کریں اللہ سے رجوع ، احتیاط اورایک دوسرے کی مددسے ہی مسائل سے نجات مل سکتی ہے انہوں نے کہاکہ امید اور حوصلہ چھوڑنا کرونا سے زیادہ مہلک ہے۔اہل ایمان وباء سے پچائو کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صبر،ذکر و اذکار ،نماز کی پابندی سے حوصلے قائم رکھیں۔

(جاری ہے)

تمام دینی جماعتوں کو جماعت اسلامی کی تقلید کرتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے باہر نکلنا چاہیے احتیاطی تبدابیر عوام کی تربیت اورمددکیلئے جان ومال اوروقت دینا بہت ضروری ہے پارٹیوں کے دفاتر،مساجد ،مدارس عوام کی سہولت کے لیے ہونا چاہیے۔ دینی اور سماجی کارکنان عوام کو کرونا وائرس سے بچو اور بچائو آگہی دیں۔ہسپتالوں اور طبی عملہ سے تعاون کریں۔ تاجر برادری،مصنوعا ت کے پیداواری مراکز آزمائش کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دیں۔ ذخیرہ اندوز اللہ کا خوف کریں اورعوام بھی ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں۔حکومت عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح کے عملی اقدامات کریں۔