مردان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب

جمعرات 26 مارچ 2020 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) خیبر پختونخواکے ضلع مردان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد دونوں کو ہسپتال سے فارغ کیا، صحت یاب دونوں مریضوں کا تعلق گاؤں منگاہ سے ہے اور یہ دونوں افراد کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کرکے آئے تھے۔ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان دونوں افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی، منگاہ میں وائرس کی موجودگی کے پیش نظر ان دونوں افراد کو کہیں اور قیام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔