
ترقیاتی فنڈز طبی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں،عوام اور اداروں کے یکجا ہونے سے وباء کا خاتمہ ہو گا، ڈاکٹر طاہر القادری
جمعرات 26 مارچ 2020 23:55
(جاری ہے)
خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں، جس دن پوری قوم نے خود کو گھر تک محدود کر لیا اور طبی نقطہ نظر سے فاصلے قائم کر لیے اسی دن کورونا وائرس کا ڈاؤن فال شروع ہو جائیگا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ جزوی لاک ڈاؤن سے بھی کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، لاکھوں خاندان جن کی گزر بسر یومیہ اجرت پر تھی وہ تکلیف دہ صورتحال سے دو چار ہیں اور عوامی زندگی کیلئے مشکلات کھڑی ہورہی ہیں لیکن انسانی جان کے تحفظ کیلئے اقدامات بروئے کار لانا بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو کورونا وائرس کی آزمائش ہے دوسری آزمائش صاحب حیثیت افراد کیلئے بھی ہے کہ وہ اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے مستحقین کی کس طرح مدد کرتے ہیں۔ ہمسایہ،ہمسائے کی خبر رکھے،صاحب ثروت حضرات عزیز و اقارب،دوست احباب کے ساتھ جذبہ ایثار سے کام لیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے ا س کے ساتھ ساتھ اللہ سے بھی معافی طلب کریں، سچے دل سے مانگی گئی معافی کو اللہ رد نہیں کرتا،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم قوم کو متحد اور مستعد کرنے کا نادر موقع ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ملک بھر میں سینی ٹائزر لوشن تقسیم کرنے کے جذبہ ایثار پر عہدیداروں، کارکنوں کو مبارکباد دی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے شاہدرہ میں ایل پی جی کے ٹرک کو پیش آنے والے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار تشر کیا کہ اللہ نے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.