حکومت پنجاب نے چھ اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور ہم انشاءاللہ مکمل عمل درآمد کروائینگے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 مارچ 2020 22:26

حکومت پنجاب نے چھ اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور ہم انشاءاللہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ویڈیو بیان کے ذریعے عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے چھ اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور ہم انشاء اللہ مکمل عمل درآمد کروائے گے انہوں نے بتایا کہ جہلم کی غیور عوام نے حکومت کے ہر فیصلے پر لبیک کہا ہے جس میں ان کی بھلائی ہوتی ہے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کے احکامات کے مطابق تمام مارکیٹس شاپنگ مالز ریسٹورنٹس پبلک اینڈ پرائیویٹ (دفتر) بند رہینگے جبکہ انٹر سٹی انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر صوبہ تمام ٹرانپسورٹ کے چلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر چاہے وہ مذہبی تقریب ہو یا کوئی اور سوشل تقریب ہر جگہ پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ سرکاری دفتروں کے ملازم محکمہ ہیلتھ کے ملازمین افسران و ڈاکٹرز فارمارسیٹکل فیکٹریز اور میڈیکل سٹورز پرسنل منسلکہ لاء انفورسمنٹ ایجسنز کے علاوہ متفرق سروسز بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ملازمین یوٹیلٹی کمپنیز واسا میونسپلٹی واپڈا این ڈی سی ایس این جی پی ایل پبلک اینڈ پرائیویٹ ٹیلکام سیلولر کمپنیز اور فرنچائزز کسٹمر سپورٹس سنٹرز گاہکوں سے رابطہ نہیں رکھ سکیں گے جبکہ کال سنٹرز پچاس فیصد سٹاف کے ساتھ جبکہ وہ پبلک ڈیلنگ نہیں کر سکیں گے بینک اپنے سٹاف کے ساتھ کھلے رہینگے۔

(جاری ہے)

گراسری سٹورز جنرل سٹورز کریانہ سٹورز بیکریز آٹا چکیز ملک شاپس چکن اینڈ میٹ فش شاپس فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل شاپس اور منڈی کریانہ فروٹ کیٹل ویجی ٹیبل تندور آٹو ورکشاپس پٹرول پمپس اور آئل ڈپو جبکہ ریسٹورنٹس پر کھانا بنوا کر گھر لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ وہاں کوئی چیز نہیں کھانے دی جائے گی جس کے ضمن میں حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے دفعہ144کا نفاذ کردیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے مفاد میں اس پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔