ترکی میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 75 ہو گئی

ملک میں 1 ہزار 196 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3629 تک پہنچ گئی، 36 افراد صحب یاب ہوئے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 27 مارچ 2020 06:34

ترکی میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 75 ہو گئی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مارچ 2020ء) ترکی میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 75 ہو گئی۔ ملک میں 1 ہزار 196 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3629 تک پہنچ گئی، اب تک 36 افراد صحب یاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس نے مزید 16 افراد کو اپنا نشانہ بنا لیا ہے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 75 ہو گئی ہے۔

 
گزشتہ روز ترکی میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 59 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ آج 16 مزید افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد ترکی اسلامی ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایران کے بعد دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایک ہی دن میں 1 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 629 ہو گئی ہے۔ ترک وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 16 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور نئے کیسز سے متعلق معلومات دینے والے عالمی میٹر کے مطابق ترکی میں اس وقت کورونا وائرس کے 3 ہزار 528 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 136 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔