ٹورنٹو ، لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کو 4 اپریل تک منسوخ کیا گیا ہے،وفاقی وزیر غلام سرور خان

جمعہ 27 مارچ 2020 21:16

ٹورنٹو ، لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وسیع و عریض پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹورنٹو ، لندن ، مانچسٹر اور برمنگھم کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی ای) کی خصوصی پروازوں کو 4 اپریل تک منسوخ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کے حوالہ سے کئے گئے فیصلوں سے متعلق اپنے بیان میں غلام سرور خان نے کہا کہ یہ پروازیں 4 اپریل کے بعد دوبارہ شیڈول کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یورپ ، امریکہ اور کینیڈا کے لئے پروازیں 4 اپریل 2020 کے بعد صرف پی آئی اے کے ذریعے چلائی جائیں گی۔