پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 10ہزار ہے: معاون خصوصی برائے صحت

پاکستان میں اب تک آنے والے کورونا کے مشتبہ کیسز 10ہزار ہیں، سب مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا جائے گا: ڈاکٹر ظفر مرزا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 28 مارچ 2020 00:13

پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 10ہزار ہے: معاون خصوصی برائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2020ء) پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 10ہزار ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 10ہزار مشتبی کیسز ہیں۔ میزبان کے سوال پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ تمام مشتبہ افراد کا ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا۔
انہوں نے میزبا کے سوال پر کہا کہ وہ کوئی غلط اعدادوشمار جاری کرنا نہیں چاہتے لیکن ان کے علم کے مطابق کم و بیش 10ہزار مشتبہ کورونا مریض ملک میں موجود ہیں جنکا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اس سے قبل انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے 60 فیصد مریض 21 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں،اسلئے پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال دوسرے ممالک سے مختلف ہے، اس کی وجہ شاید موسم کی وجہ سے وائرس کی ہیت میں تبدیلی ہے ہم ان تمام محرکات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ باوجود کم وسائل کے ہم نے کورونا کے پھیلائو روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی رفتار وہ نہیں جو دیگر ممالک میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اپریل تک فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز جن میں تمام ڈاکٹرز، پیرا یڈیکس اور نرسز شامل ہیںکے لئے حفاظتی سامان زیادہ مقدار میں مہیا کر دیں گے جو اس وقت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم وقت میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کے لئے ایک تربیتی کورس کرائیں اس میں 5000 ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے تیزی سے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چین سے 8 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم کورونا وائرس کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔