کورونا وائرس ، امریکہ کا کوسٹ گارڈ فورس کے ریزرو ارکان کی تعیناتی کا فیصلہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 11:15

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) امریکہ کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پیش نظر فوج اور کوسٹ گارڈ کے ریزرو ارکان کو فعال ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو پارلیمنٹ (کانگریس) کو لکھے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پیش نظر فوج اور کوسٹ گارڈ کے ریزرو ارکان کو حاضر ڈیوٹی پر بلانے کے لئے وفاقی حکومت کو اختیار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا’’قومی ہنگامی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو فوج اور کوسٹ گارڈ کے ریزرو ارکان کو حاضر ڈیوٹی پر بلانے کا اختیار دیتا ہوں۔ اس اختیار کے تحت وہ فوج اور کوسٹ گارڈ کی یونٹ یا جوانوں کو ضرورت پڑنے پر تعیناتی کی ہدایت دے سکیں گے‘‘۔