دُبئی میں ریڈارز نے گھروں سے باہر نکلنے والوں کی نشاندہی کر دی

حالیہ دنوں مملکت بھر میں جاری سٹیریلائزیشن مہم کے دوران سفرکی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 مارچ 2020 14:27

دُبئی میں ریڈارز نے گھروں سے باہر نکلنے والوں کی نشاندہی کر دی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ 2020ء) دُبئی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں مملکت بھر میں جاری سٹیریلائزیشن مہم کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔عام حالات میں سڑکوں پر نصب ریڈارز کی مدد سے حدِ رفتار کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ تاہم ان دِنوں دُبئی میں سٹیریلائزیشن کے باعث باہر نکلنے پر پابندی ہے، جو لوگ اپنی گاڑیوں پر یا پیدل گھروں سے باہر نکل کر پابندی پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔

ان ریڈارز کی مدد سے ان کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی حالیہ مہم کے دوران ان ریڈارز کو خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ان میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ پیدل چلنے والے لوگوں کی بھی نشاندہی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دُبئی پولیس کے 901 کال سینٹر کے ترجمان میجر محمد الحمودی کا کہنا تھا کہ سٹیریلائزیشن کی حالیہ مہم کے دوران جو ڈرائیور اور راہگیر خوراک یا ادویہ خریدنے کے لیے باہر آنا چاہتے ہیں، انہیں پہلے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

اس مقصد کے لیے دُبئی ہائیر کمیٹی کی جانب سے لانچ کی گئی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا نا لازمی ہے بصورت دیگر خلاف ورزی پر جرمانہ بھُگتنا ہو گا۔ صرف وہی لوگ گھروں سے باہر نکلنے کے مجاز ہوں گے، جنہوں نے اس ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا کر اجازت حاصل کر ہو گی۔ ہمیں کئی ڈرائیورز کی جانب سے کال موصول ہوئی ہیں کہ وہ حدِ رفتار میں ہی رہ کر ڈرائیونگ کر رہے تھے، اس کے باوجود ریڈارز کی جانب سے فلیشنگ ہو رہی تھی۔ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ان ریڈارز کو عام لوگوں کی نشاندہی کے لیے بھی ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ جو لوگ سٹیریلائزیشن کے اوقات رات 8 بجے سے 6 بجے صبح کے دوران گھروں سے باہر آ رہے ہیں، ان ریڈارز کی جانب سے یہ خلاف ورزیاں نوٹ کی جا رہی ہیں۔