سعودی عرب، بین الااقوامی پروازیں مزید معطل رہیں گی

اتوار 29 مارچ 2020 11:05

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) سعودی وزارت داخلہ نے بین الاقوامی اور داخلی پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کردی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے پندرہ مارچ کو تااطلاع ثانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی خبررساں ادارے نے بتایا کہ شاہی ہدایات کے مطابق چار اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک فیصلے کے تحت سعودی عرب کے لیے تمام بین الاقوامی پروازایں تا اطلاع ثانی معطل رہیں گی۔

داخلی پروازوں کی معطلی بھی تااطلاع ثانی رہے گی۔ ہنگامی حالات میں پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔علاوہ ازیں بسیں،ٹیکسیاں،ٹرینیں بھی تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر ملک میں ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو اکیس مارچ سے 14 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔