سعودی شہر جدہ کو مکمل طور سیل کر دیا گیا۔ تمام داخلی اور خارجی راستے بند
شہر کو سیل کرنے کا اقدام کرونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے کیا گیا
مقدس فاروق اعوان اتوار 29 مارچ 2020 15:13
(جاری ہے)
دوپہر 3 بجے سے کرفیو کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہو گا جنہیں شاہی فرمان میں استشنیٰ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظررکھتے ہوئے شاہ یحکومت کی جانب سے تمام ریجنوں میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا تھا،۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے نئے اقدامات کی منظوری دی۔حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے مطابق کسی ایک ریجن کے شخص کو کسی بھی دوسری ریجن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ریاض ، مکہ اور مدینہ میں شہروں کے حوالے سے کرفیو لگا دیا گیا ہے جس کےمطابق کوئی بھی شخص نہ ان تین شہروں میں داخل ہو سکتا ہےاور نہ ہی ان شہروں سے باہر جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی بہتری او ر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ہی کیا گیا ہے۔تینوں شہروں کے بعد اب جدہ کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے پروازیں بھی معطل کر دی ہیں، سعودی عرب نے پندرہ مارچ کو تااطلاع ثانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی خبررساں ادارے نے بتایا کہ شاہی ہدایات کے مطابق چار اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ایک فیصلے کے تحت سعودی عرب کے لیے تمام بین الاقوامی پروازایں تا اطلاع ثانی معطل رہیں گی۔ داخلی پروازوں کی معطلی بھی تااطلاع ثانی رہے گی۔ ہنگامی حالات میں پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔علاوہ ازیں بسیں،ٹیکسیاں،ٹرینیں بھی تا اطلاع ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر ملک میں ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو اکیس مارچ سے 14 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سعودی مملکت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا کے متاثرین کی گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.