وفاقی وزیر کی جانب سے حلقے کی عوام کے لئے 60ہزار راشن کے بیگ تیار، گھر گھر تقسیم شروع

عوام کی تکلیف کا احساس ہے کرونا کی وباء سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ہے :محمد میاں سومرو

اتوار 29 مارچ 2020 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) وفاقی وزیر کی جانب سے حلقے کی عوام کے لئے 60ہزار راشن کے بیگ تیار، گھر گھر تقسیم شروع ،عوام کی تکلیف کا احساس ہے کرونا کی وباء سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ہے :محمد میاں سومرو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی جانب سے اپنے حلقے کی عوام کے لئے 60ہزار راشن کے بیگ ذاتی خرچ پر تیار کرائے گئے ہیںجس کی تقسیم مولا بخش سومرو کی جانب سے ضلع جیکب آباد کے غریب ،ضرورت مندوں اور محنت کشوں کے گھر گھر جاکر تقسیم کیا جا رہاہے اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے اپنے حلقے کی عوام کو ویڈیو پیٖغام کے ذریعے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ کرونا کی وباء سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ہے ا س لیے لوگ گھر وںتک محدو د رہیں ہاتھ مسلسل دھوتے رہیںیہ مشکل گھڑی ہے عوام ڈاکٹروںکے مشوروں اور حکومت کی ہدایت پر عمل کریں عمران خان کی قیادت میں وباء کو کنٹرول کرنے کے لئے تدابیر اور اقدامات کئے جا رہے ہیںاللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے عوام کی تکالیف کا احسا س ہے عوام کی ہر ممکن مددکے لئے مصروف عمل ہیںعوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔