کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جھنگ کی سبزی منڈی میں پہلا سینیٹائزرواک تھرو گیٹ نصب
شہر کے باقی اہم مقامات پر بھی ینیٹائزرواک تھرو گیٹ لگائیں جائیں گے تا کہ لوگوں کو ہر قسم کو تحفظ فراہم کیا جائے،ڈپٹی کمشنر جھنگ
خُرم انیق پیر 30 مارچ 2020 11:59
(جاری ہے)
ا ن کا مزیدکہنا تھا کہ ہم لوگوںکی آمدورفت کو نہیں روک سکتے، لیکن ایسے اقدامات کر کے وائرس کو پھیلنے سے رو ک سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں اپنی تباہی کا سلسلہ شرو ع کیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک ملک بھر میں 1600 افراد اس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 17 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے پھیلتے ہوئے کورونا وائر س کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا اور فوج کو طلب کر لیا گیا تھا تا کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے کیونکہ اس کا یہی حل ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے نہ ملیں۔ دوسری جانب پوری قوم ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں اورپیرا میڈیل اسٹاف کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ اس مشکل وقت میں انہو ں نے ہی کام کرنا ہے۔اسی دوران لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہی جھنگ کی سبزی منڈی میں پہلا سینیٹائزرواک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصدیہ ہے کہ لوگ خریداری کرنے آتے بھی ہیں تو وہ محفوظ رہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.