گلگت بلتستان: کورونا کے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہیلتھ ورکر جاں بحق

چین سے منگوائے سامان کا منتظر ملک اشدربغیر حفاظتی انتظامات کے ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 30 مارچ 2020 12:01

گلگت بلتستان:  کورونا کے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہیلتھ ورکر جاں ..
گلگت بلتستان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین30 مارچ 2020ء ) کورونا کے مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ورکر جان کی بازی ہا ر گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں 55سالہ ملک اشدر گلگت بلتستان میں ہیلتھ روکر کے طور پر قرنطینہ سینٹرز کے متشبہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا ، کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث گلگت کے بہت سے ہیلتھ ورکر اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر کام کررہے ہیں۔

انتقال کرنےوالے 55سالہ ہیلتھ ورکرز کی کہانی بھی کچھ اسی طرح کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بغیر حفاظتی انتظامات کے مشتبہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ملک اشدر میں بھی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں ۔ جس کے بعد اس نے خود کو قرنطینہ کر  لیا، اور تاہم جان کی باز ہا رگیا۔

(جاری ہے)

گلگت کے تمام ہیلتھ ورکرز چین سے منگوائے گئے سامان کے منتظر تھے،

تاہم بغیر حفاظتی انتظامات بھی ہیلتھ و رکرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

اس سے قبل گلگت بلتستان میں ڈاکٹر اسامہ ریاض زائرین کی اسکریننگ کے فرائض کے دوران وائرس کا شکار ہوا اور انتقال کر گیا۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض ایران سے آنے والے زائرین کی اسکریننگ کے دوران وائرس سے متاثر ہوا۔ چند روز قبل ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جانے والا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ان کا کورونا کا علاج جاری تھا کہ صحت یاب نہ ہوسکا نلکہ مہلک وائرس کا مقابلہ کرتے ہوئے انتقال کرگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے چلاس سے ہے اور وہ گلگت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جمعے کی رات سے انتہائی تشویش ناک حالت میں زیرعلاج تھے۔ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظرانہیں ونٹیلیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر اسامہ کا انتقال ہوگیا ہے۔