مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

پیر 30 مارچ 2020 21:41

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے ..
لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشہ کے تحت مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، حمزہ شہباز کو کروناوائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیلوں میں قید ملزموں کی ضمانتیں دائر کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔