دبئی ایکسپو 2020ء کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ

موجودہ حالات میں انسانی جانوں کی صحت اور ان کی حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے،منتظمین

منگل 31 مارچ 2020 11:59

دبئی ایکسپو 2020ء کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) ایکسپو دبئی 2020 کی انتظامیہ اور اس میں شرکت کرنے والے ممالک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ وہ دٴْنیا میں پھیلنے والے کرونا وائرس اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد رواں سال کی نمائش کا ایونٹ ملوتی کرنے پرغور کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایکسپو دبئی2020 نے اپنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں بین الاقوامی ایونٹ میں شریک ممالک کے نمائندوں نے نے کوویڈ۔

19 وائرس کی وجہ سے رواں سال کی نمائش ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔نمائش میں شرکت کرنے والے ممالک نے اسٹیئرنگ کمیٹی کو دنیا بھر میں کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں انسانی جانوں کی صحت اور ان کی حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیئرنگ کمیٹی نے کوویڈ19کے عوامی صحت ، معاشرے اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا گہری دلچسپی سے جائزہ لیا۔

ممبران نے عالمی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو دبئی 2020ء کا انعقاد موجودہ حالات میں مناسب نہیں ہے۔ اس وقت تقریبا پوری دنیا ایک وباء میں الجھی ہوئی ہے۔ایکسپو دبئی 2020 کے منتظمین نے متحدہ عرب امارات کے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آئندہ سال ایک بین الاقوامی ایکسپو کا اہتمام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔