دٴْنیا حج اور عمرہ سے متعلق معاہدوں میں صبر سے کام لے،سعودی عرب

عمرہ اور حج دونوں کے لیے پوری طرح تیار،مگر عازمین کی سلامتی ہرچیز پرمقدم ہے،وزیرڈاکٹر محمد صالح

بدھ 1 اپریل 2020 11:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے کہا کہ وہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال واضح ہونے تک حج اور عمرہ سے متعلق معاہدوں کے حوالے سے صبرکام لیں۔سعودی ٹی وی کو دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عازمین عمرہ کو کسی بھی وقت آنے کی اجاز دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مملکت عمرہ اور حج دونوں کے لیے پوری طرح تیاری کررہی ہے مگر عازمین کی سلامتی ہرچیز پرمقدم ہے۔ جب تک کرونا کے باعث پیدا ہونے والے حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے مسلمان ممالک اس وقت تک حج وعمرہ کے معاہدے نہ کریں۔صالح بنتن نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں عمرہ کے لیے آئے 1200 عازمین عمرہ واپس نہیں جاسکے۔ ہم ان کی میزبانی کررہے ہیں۔ حالات ٹھیک ہونے کے بعد وہ عمرہ ادا کریں گے اور اس کے بعد ان کی واپسی ممکن ہوگی۔سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کو رقوم واپس کردیں جنہوں نے عمرہ ویزا حاصل کیا لیکن عمرہ نہیں کیا۔