سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی کو ملانے والی ساڑھے تین کلومیٹر سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، حکام سرمایہ کاری بورڈ

بدھ 1 اپریل 2020 13:21

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی کو ملانے والی ساڑھے تین کلومیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی کو ملانے والی ساڑھے تین کلومیٹر سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ اس زون کی تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ) کیلئے 2000 ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور صنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے اہم ترجیحی رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدہ سمیت چاروں صوبوں میں 10 خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام کی منظوری دی تھی جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی اقتصادی علاقوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے لئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سپیشل اکنامک زونز ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔