ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

بدھ 1 اپریل 2020 15:39

ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں اضافہ اور کورونا وائرس کے باعث طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 1.66 فیصد گر کر 20.14 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 3.42 فیصد کمی کے ساتھ 25.45 ڈالر فی بیرل طے پائے۔