سی ٹی دی نے گوجرانوالہ میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا

جمعرات 2 اپریل 2020 13:34

سی ٹی دی نے گوجرانوالہ میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم داعش کے کمانڈر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم داعش کے کمانڈر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی دی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت زین العابدین کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم داعش کا اہم کمانڈر ہے ۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضہ سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے ۔گرفتار دہشتگرد کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :