تمام بے روزگارہونے والے مزدوروں اوردیہاڑی دارطبقے کوریلیف پیکج دیاجائے گا‘میاں اسلم اقبال

کوروناوائرس کے باعث متاثرہونے والے بے روزگارمزدوروں اوردیہاڑی داروں کی مالی معاونت کی جائے گی‘انصرمجیدخان لیبرکاڈیٹااکٹھاکرنے کے حوالہ سے لاہورچیمبرآف کامرس سے بھی مددحاصل کی جائے گی‘صوبائی وزیرصنعت وتجارت کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 2 اپریل 2020 18:19

تمام بے روزگارہونے والے مزدوروں اوردیہاڑی دارطبقے کوریلیف پیکج دیاجائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرتشکیل دی گئی ٹاسک فورس کے اجلاس میں بطورڈپٹی کنوینئیرشرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کی۔ اجلاس میں ٹاسک فورس کے ممبران میں سیکرٹری لیبرسارہ اسلم، علی اسجد، ثاقب منان، مجاہدشیردل ودیگرافسران موجودتھے۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران نے کنوینئیراورڈپٹی کنوینئیر کو کوروناوائرس کے باعث بے روزگارہونے والے مزدور اوردیہاڑی دارطبقے کیلئے ریلیف پیکج دینے کے حوالہ سے بریفنگ دی۔دونوں وزراء نے اجلاس کے دوران مختلف محکمہ جات میں رجسٹرڈلیبرکاڈیٹااکٹھاکرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے کہاکہ محکمہ محنت وانسانی وسائل کے رجسٹرڈتمام مزدوروں کا ڈیٹا مہیا کر دیا گیا ہے۔

ڈیلی ویجزپرکام کرنے والی لیبرکاکافی حدتک ڈیٹااکٹھاکیاجاچکاہے۔انصرمجیدخان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق کوروناوائرس کے باعث متاثرہونے والے تمام بے روزگارمزدوروں اوردیہاڑی داروں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہاکہ تمام بے روزگارہونے والے مزدوروں اور دیہاڑی دارطبقے کوریلیف پیکج دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لیبرکاڈیٹااکٹھاکرنے کے حوالہ سے لاہورچیمبرآف کامرس سے بھی مددحاصل کی جائے گی۔