ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،آپ کے بغیر ہم یہ لڑائی جیت ہی نہیں سکتے، آپ ہمارے ہیرو ہیں،شاہ محمود قریشی

ہماری پولیس، ہماری افواج، آپ جو کردار ادا کر رہے ہیں پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے،ہمیں چاہیے ایمان، ہمیں چاہیے نوجوان اور ان کو ملا کے جیتے گا پاکستان، وزیرخارجہ کا بیان

جمعرات 2 اپریل 2020 22:20

ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،آپ کے بغیر ہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،آپ کے بغیر ہم یہ لڑائی جیت ہی نہیں سکتے، آپ ہمارے ہیرو ہیں،ہماری پولیس، ہماری افواج، آپ جو کردار ادا کر رہے ہیں پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے،ہمیں چاہیے ایمان، ہمیں چاہیے نوجوان اور ان کو ملا کے جیتے گا پاکستان۔

جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے موجودہ وبائی چیلنج کے حوالے سے پاکستانیوں کے نام اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف، ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں آپ کے بغیر ہم یہ لڑائی جیت ہی نہیں سکتے - آپ ہمارے ہیرو ہیں۔ انہ;ںنے کہاکہ ہماری پولیس، ہماری افواج، آپ جو کردار ادا کر رہے ہیں پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے،مخیر حضرات آپ نے کسی بھی آڑے وقت میں پاکستان کی قوم کو مایوس نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کاہکہ زلزلہ ہو، سیلاب ہو آپ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا آج ایک دفعہ پھر امتحان کا سامنا ہے آپ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیے،حکومت جو آپ کو اس وبا سے بچنے کیلئے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے سمیت مختلف ہدایات دے رہی ہے خدا کیلئے ان پر عمل کیجئے یہ احتیاط آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے،روابط کو موثر بنانے کیلئے حکومت نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی ہے،اس کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایرا کی بلڈنگ میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کر دیا گیا ہے تاکہ ہم موثر انداز میں آگے بڑھ سکیں ،میڈیا کا میں خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میڈیا کے تعاون کے بغیر ہم آگے بڑھ ہی نہیں سکتے،اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے میڈیا نے اپنے سماجی پیغامات اور پروگراموں کے ذریعے جس طرح آگاہی مہم چلائی ہے وہ قابل تحسین ہے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے آپ کا مسلسل تعاون درکار ہو گا،ہمیں چاہیے ایمان، ہمیں چاہیے نوجوان اور ان کو ملا کے جیتے گا پاکستان