امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری بار بھی منفی

جمعہ 3 اپریل 2020 12:34

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری بار بھی منفی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوسری بار بھی منفی آگیا۔ وائٹ ہائوس کے مطابق وائٹ ہائوس کے معالج سیان کونلے نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز ایک نئے اور فوری ٹیسٹ کے زریعے کورونا وائرس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جس کے 15 منٹ بعد نمونے کا نتیجہ آگیا جس میں صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بالکل ٹھیک ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ایک نئے ٹیسٹ کی منظوری دی تھی جس کے زریعے صرف 15 منٹ نتائج آنے کا دعوی کیا گیا۔ دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز 1 ہزار اموات واقع ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 88 جبکہ بیماروں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 184ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ 10ہزار 403 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 5 ہزار 421 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیو یارک کے مئیر نے گھر سے نکلنے والے تمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت کی ، امکان ہے کہ یہی ہدایت وائٹ ہاوس کی جانب سے اب پورے امریکا میں بھی جاری کر دی جائے گی۔وائرس نے امریکا میں ایک کروڑ افراد کو بے روزگار بھی کر دیا ہے۔

بحری بیڑے پر وبا پھیلنے سے روکنے میں حکام کی ناکامی کا پردہ فاش کرنے والے کمانڈر بریٹ کروزئیر کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹس نے نیشنل کنونشن ملتوی کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے جس کے نتائج بھی منفی ہی نکلے ہیں۔