تیونس میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو سونپ دی گئی

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:06

تیونس میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پہرے داری کی ذمہ داری ..
تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) تیونس میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو سونپ دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے سڑکوں پر روبوٹ چھوڑ دئیے ہیں جو عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔

(جاری ہے)

لاک ڈاؤن کے دوران اگر کوئی شہری سڑک پر نظر آئیگا تو روبوٹ اس کی طرف بڑھیں گے اور اس سے باہر آنے کی وجہ پوچھی جائیگی۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹ کی جانب سے وجہ پوچھے جانے پر شہری کو لازمی طور پر اپنا آئی ڈی کارڈ اور دیگر دستاویزات روبوٹ پر لگے کیمرے کی طرف دکھانا ہوں گی جو روبوٹ کو کنٹرول کرنے والا پولیس افسر چیک کرے گا۔دارالحکومت میں روبوٹ کی تعیناتی کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا اور انہیں پی جی گارڈ کا نام دیا گیا ہے تاہم شہر میں کتنی تعداد میں روبوٹ چھوڑے گئے ہیں اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔