سوئی ہوئی حکومت کسی حد تک بیدار ہوئی ،تعمیرات کو صنعت کا درجہ دینا خوش آئند قدم ہے، جسٹس (ر) وجیہ الدین
شعبہ تعمیرات کیلئے اچھا اعلان کیا گیا لیکن اس کے بینفشری عوام کم اور بلڈر مافیا زیادہ نظر آتے ہیں،اگر توجہ نہ دی گئی تو موجودہ حکومت کیخلاف مزاحمت مزید بڑھے گی [ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں،معاملات بد سے بدتر ہو جائیں گے، تعمیراتی شعبے کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پڑے گی،چیرمین عام لوگ اتحاد
اتوار 5 اپریل 2020 00:03
(جاری ہے)
لیکن عمودی تعمیرات کے طور پر اوپر کی منزلیں لوگوں کو مفت دینی چاہیئں۔
اسی صورت میں 50لاکھ مکانوں کا ہدف پورا کیا جا سکے گا۔ اس اثنا میں یہ بھی احتیاط رکھنے کی ضرورت ہے کہ تعمیرات کو آسانی مہیا کرنے سے جو دولت صنعت کار، سیاستدان، افسر اور بیوروکریٹس کمائیں وہ رقم پھر سے مغربی ممالک میں کہیں پارک نہ ہوجائے۔ پہلے سے باہر پڑے پیسے کو بھی واپس لانے کے اقدامات کرنے چاہیئں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ جو سرمایہ کاری تعمیراتی شعبے میں ہوگی اس کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی، ایک احسن قدم ہے۔ اسی طرح کے اقدامات سے بیرون ملک موجود پاکستانی پیسے کو واپس لانا چاہیئے اور اس پیسے کو ملک کی معاشی ترقی اور بہبود کیلئے استعمال کرنا چاہیئے۔ ٹریفک کی صورتحال بہتر رکھنے کیلئے ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے کہ عمارتوں میں پارکنگ کا نظام ہو۔ تاکہ سڑکوں میں بھیڑ نہ بڑھے۔ کراچی میں شاپنگ سینٹرز اور مالز کے قریب کار پارکنگ پلازے بنانے سے ٹریفک کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ ایک اور اہم مسئلہ یہ ہے کہ کراچی جیسے شہر میں نل سے پانی نہیں آتا۔ عمارتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پانی، بجلی، گیس اور نکاسی آب جیسی دیگر سہولیات جوں کی توں ہیں۔ عام لوگ اتحاد کے منشور میں شامل ہے کہ شہروں کی بڑھوتری سنگلاخ زمینوں کی حد تک ہو۔ وہ زمینیں جہاں کاشت ہو رہی ہے ان کو مزید تعمیرات سے مستثنیٰ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی ہمارے منشور میں ہے کہ تعمیرات عمودی بنیں۔ اٴْفقی تعمیرات میں زمین کا بڑا زیاں ہوتا ہے۔ لیکن عمودی تعمیرات جیسے کہ نیویارک، سان فرانسیسکو، لندن، پیرس، برلن، ٹوکیو اور بیجنگ میں ہیں، اس سے زمین کی بچت ہوتی ہے۔ اور جو زمین بچتی ہے اسے عوامی بہبود کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پارکس اور کھیلوں کے میدان بنائے جاتے ہیں۔ لہٰذا اس معاملے میں احتیاط کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کم کی جانی چاہیئے۔ کچھ ممالک تو ایسے ہیں کہ جہاں شرح سود صفر ہے۔ شرح سود کم ہونے سے بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ جن کے پاس پیسہ نہیں ہے، وہ میدان میں آئیں گے۔ اس طرح ملازمتیں بھی ملیں گی اور لوگوں کو چھت بھی مہیا کی جائے گی۔ ویسے بھی ایک کروڑ نئی ملازمتوں کا وعدہ تو پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ کورونا کی وجہ سے ایک کروڑ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ 50 لاکھ گھروں کی بھی اب تک ایک اینٹ نہیں رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بہت وقت ضائع ہوگیا۔ ملکی برآمدات میں گراوٹ شروع ہوگئی ہے۔ بہت سے ممالک جہاں پاکستان کی اشیا بھیجی جاتی تھیں کورونا کی وجہ سے وہاں وہ نہیں جا رہیں۔ ہمیں نئی منڈیوں کو تلاش کرنا پڑے گا تاکہ برآمدات کی کھپت ہوسکے۔ موجودہ حالات میں احتیاط کی ضرورت ہے لیکن کاروبار اور صنعت کو چلانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ان چیزوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ نجانے کورونا وائرس کب تک رہے گا۔ لیکن امکان ہے کہ شدید گرمیاں یہ وائرس برداشت نہ کر پائے اور خود ہی ختم ہو جائے۔#مزید قومی خبریں
-
پنجاب بھر کے قبرستانوں کی چار دیواری تعمیر کرنے کا فیصلہ
-
پتوکی نازیبا فوٹو ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار مقدمہ درج
-
عدالت نے تین افراد کے قاتل کو تین بار سزائے موت کا حکم دیدیا
-
او جی ڈی سی ایل نے سندھ اور کے پی میں فیلڈز سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی
-
وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران ایم ایل ون منصوبے میں اہم پیشرفت کا امکان
-
سندھ کا نصف سے زائد ماحولیاتی بجٹ 16سال سے ضائع ہو رہا ہے، نجی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ
-
کے الیکٹرک کا بغیر معاہدہ وفاق سے بجلی لینے کا انکشاف
-
عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی سبز مصالحہ جات مہنگے،لہسن کی قیمت 400سے 500روپے کلو ہوگئی
-
سوات ،سعودی پلٹ شخص نے گھر پہنچتے ہی بیوی کو چھری کے وارکرکے قتل کردیا
-
قریشی موڑ کے قریب موٹرسائیکل کے حادثہ میں 2بچوں سمیت3افراد زخمی
-
سیّد یوسف رضا گیلانی کی 72 ویں سالگرہ 9جون کو منائی جائے گی
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.