سندھ حکومت کی نااہلی اور نامکمل انتظامات صوبے کو انتشار اور خانہ جنگی کی طرف لے جارہے ہیں۔ اشرف قریشی
اتوار 5 اپریل 2020 00:05
(جاری ہے)
اشرف قریشی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت محض بیان بازی کر رہی ہے، عملی اقدمات نہیں ہیں۔اگر سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں ہے تو معاملات ہمارے حوالے کردیں۔
ہمیں شرجیل میمن کو فوکل پرسن بنانے پر شدید تحفظات ہیں،اس خوف و ہراس کی فضاء کی وجہ سے کرونا کا مریض اسپتالوں تک نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں وینیٹلیٹر موجود نہیں ہیں،سندھ حکومت کیسے مریضوں کا علاج کروائے گی، لاک ڈائون کے بعد پوری دنیا میں فیومگیشن ہوئی مگر یہاں نہیں ہوئی، لاک ڈائون کے بعد یومیہ اجرت کمانے والے افراد اب امن و امان اپنے ہاتھ میں لیں گے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،سندھ حکومت نے لاک ڈائون کا پلان بنایا ہے تو کوئی انتظام ہوگا۔ مراد علی شاہ صاحب سندھ کے وزیر اعلی کے طور پر نظر نہیں آئے۔ ٹھٹہ، سہون، سجاول سے ہمیں راشن کے لیے فون آرہے ہیں۔سندھ حکومت کچھ بھی ڈلیور نہیں کر پا رہی ہے۔عامر لیاقت حسین نے سوال کیا کہ سندھ حکومت بتائے کہ عوام کے لیے سوائے لاک ڈائون کے کیا کیا ہے۔ وفاق نے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جلد ہی عملدرآمد بھی ہوگا، مگر سندھ حکومت محض بیان بازی کر رہی ہے۔ سندھ حکومت نے اسکولوں کی فیسیں تک معاف نہیں کیں، بتایا جائے کہ جب لوگوں کو تنخواہ نہیں ملے گی تو فیسیں کیسے ادا ہونگی۔ میڈیا مالکان بھی ورکرز کا استحصال کر رہے ہیں۔بعدازاں حنید لاکھانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کی نااہلی پر ہنگامی صورتحال پر پردہ رکھا، مگر اب خاموش نہیں رہا جاسکتا، 20 لاکھ راشن بیگز لوگوں کے گھروں تک سیلانی کے ذریعے بھجوا رہے ہیں، اگر یہ فلاحی ادارے نہیں ہوتے تو عوام میں شدید افراتفریح ہوتی، حکومت سندھ کی کارکردگی صفر ہے،سندھ حکومت نے لوگوں کو قید کردیا مگر متبادل انتظام نہیں کیا جسکی وجہ سے خدشات ہیں کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.