ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 70کروڑ 28 لاکھ روپے کے فنڈز

اتوار 5 اپریل 2020 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 70کروڑ 28 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 2ارب 58 کروڑ روپے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لیے 10کروڑ،کراچی میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کے لیے 3کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :