چیڈوک والٹن قرنطینہ سے باہر آگئے

عوام کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پیغام

اتوار 5 اپریل 2020 12:20

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹن قرنطینہ سے باہر آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے چیڈوک والٹن نے وطن پہنچ کر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قرنطینہ کا 14 روز کا دورانیہ پورا کرلیا۔ قرنطینہ سے باہر آنے کے بعد چیڈوک والٹن نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں سے درخواست ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔